,ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد ابراہیم ارباب کا مریضوں کو دستیاب طبی سہولیات کی چیکنگ کے لیے ڈی ایچ کیو سی ٹی ہسپتال کا دورہ

بدھ 9 جولائی 2025 21:20

ٓاوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جولائی2025ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد ابراہیم ارباب کا مریضوں کو دستیاب طبی سہولیات کی چیکنگ کے لیے ڈی ایچ کیو سی ٹی ہسپتال کا دورہ، انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات میں طبی سہولیات کا جائزہ لیا اور مریضوں کو علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہدایات جاری کیں، انہوں نے مریضوں اور ان کے لواحقین سے طبی سہولیات کی دستیابی بارے فیڈ بیک بھی لیا، اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد ابراہیم ارباب نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں میڈیکل سروسز کی بہتری کے لیے چیکنگ کا ٹاسک سونپا گیا ہے جس کے تحت ہسپتالوں میں صفائی ستھرائی مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی اور مفت ادویات کی دستیابی بارے انسپیکشنز کا سلسلہ جاری ہے، انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کی روشنی میں مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں بیماریوں سے بچاؤ اور پرہیز بارے بھی آگاہی فراہم کرتے ہوئے ان کی مناسب دیکھ بھال بھی کی جائے۔

۔۔۔۔