ژ*اوکاڑہ سب ڈویڑن انفورسمنٹ آفیسر وسیم جاوید کی تجاوزات کے خلاف کاروائیاں

m تجاوزات کرنے والی دکانوں کے سامان کو قبضہ میں لے لیا

بدھ 9 جولائی 2025 21:20

ؒ اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جولائی2025ء)اوکاڑہ سب ڈویڑن انفورسمنٹ آفیسر وسیم جاوید کی تجاوزات کے خلاف کاروائیاں،سب ڈویڑنل انفورسمنٹ آفیسر وسیم جاوید نے فیصل آباد روڈ اور عید گاہ روڈ پر انسدادِ تجاوزات مہم کے تحت چیکنگ کی اور فیصل اباد روڈ پر تجاوزات کرنے والی دکانوں کے سامان کو قبضہ میں لے لیا اور عارضی تجاوزات کرنے والے متعدد دکانداروں کو تجاوزات سے باز رہنے کی تنبیہ کی، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تجاوزات کرنے والے دکانداروں کو عوام کے لیے مشکلات پیدا کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی اور ان کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا، انہوں نے کہا کہ دکاندار اپنی ذمہ داری کا احساس کریں اور عوام کے لیے مشکلات پیدا کرنے سے گریز کریں۔

۔۔۔۔

متعلقہ عنوان :