ڈاکٹر مہناز اسلم کی ’’چین پاکستان تعاون‘‘ کے موضوع پر منعقدہ دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت

بدھ 9 جولائی 2025 21:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2025ء) یونیورسٹی آف تربت کے شعبہ تعلیم کے چیئرپرسن ڈاکٹر مہناز اسلم نے چین میں سن یٹ سین یونیورسٹی کےسکول آف انٹرنیشنل اسٹڈیز کے ژوہائی کیمپس اور گوانگژوکیمپس کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ’’چین پاکستان تعاون‘‘ کے موضوع پر منعقدہ دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس،فورم میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

کانفرنس کے دوران ڈاکٹر مہناز اسلم نے ایک تحقیقی مقالہ پیش کیا جس میں چین اور پاکستان کے دوطرفہ تعلقات، مستقبل کے ممکنہ چیلنجز، اور چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت تعلیمی شعبے میں سرمایہ کاری پر سیر حاصل گفتگو کی گئی۔

انہوں نے اپنے خطاب میں تربت یونیورسٹی اور سن یٹ سین یونیورسٹی کے مابین تعلیمی و تحقیقی تعاون کوفروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔اس موقع پر سن یٹ سین یونیورسٹی نے تربت یونیورسٹی کے طلبہ کے لیے ایم فل اور پی ایچ ڈی کی سطح پر اسکالرشپس فراہم کرنے پر آمادگی ظاہر کی۔ یہ پیش رفت دونوں اداروں کے درمیان تعلیمی و تحقیقی روابط کو فروغ دینے میں سنگ میل ثابت ہوگی۔