سعودی عرب ، وزارت حج کی دو عمرہ کمپنیوں کے خلاف کارروائی

جمعرات 10 جولائی 2025 08:40

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2025ء) سعودی وزارت حج وعمرہ کی تفتیشی کمیٹی نے زائرین کی رہائش کے حوالے سے مقررہ قوانین کی خلاف ورزی پر دو عمرہ کمپنیوں کے خلاف تادیبی کارروائی کی ہے۔عاجل نیوز کے مطابق وزارتِ حج کی جانب سے اس سال عمرہ سیزن کے لیے زائرین کو خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں کو اس امر کا پابند کیا ہے کہ وہ رہائش اور ٹرانسپورٹ کے حوالے سے مقررہ معیار کی پابندی کریں۔

(جاری ہے)

وزارت نے قوانین پرعمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے تفتیشی کمیٹیاں مقرر کی ہیں جو عمرہ زائرین کوفراہم کی جانے والی رہائشی و دیگر خدمات کا جائزہ لیتی ہیں۔تفتیشی کمیٹی کی جانب سے جاری رپورٹ پرعمل کرتے ہوئے وزارت کے متعلقہ اہلکاروں نے کمپنی کے خلاف تادیبی کارروائی کا آغاز کردیا۔خلاف ورزی کی مرتکب کمپنیوں کے ذمہ داران سے وضاحت طلب کی گئی ہے۔وزارتِ حج وعمرہ نے کمپنیوں کی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقررہ ضوابط کی پابندی کریں اور عمرہ زائرین کے لیے مقرر کی جانے والی خدمات کے معیار کو برقرار رکھیں۔

متعلقہ عنوان :