
نیپالی مظاہرین نے سابق وزیر اعظم اور اہلیہ کو تشدد کے بعد سڑکوں پر گھسیٹ ڈالا
نیپال میں حکمرانوں کیخلاف عوام کا غصہ ٹھنڈا نہ ہوا، وزیر اعظم اور وزراء سمیت متعدد رہنماوں کے گھروں کو نذر آتش کر دیا گیا
محمد علی
جمعرات 11 ستمبر 2025
00:15

(جاری ہے)
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پُرتشدد مظاہرین نے نیپال کے سابق وزیراعظم جھالا ناتھ کھنل کے گھر پر بھی دھاوا بول دیا، ان کے گھر کو بھی آگ لگا دی گئی۔
اس واقعے کے دوران سابق نیپالی وزیر اعظم کی اہلیہ بھی جان سے گئیں۔ نذر آتش کیے گئے جانے والے گھر میں موجود نیپال کے سابق وزیراعظم جھالا ناتھ کھنل کی اہلیہ بری طرح جھلس کر ہلاک ہوگئیں۔ اس ہلاکت کے بعد متضاد دعوے سامنے آئے ہیں۔ ہسپتال انتظامیہ نے دعویٰ کیا کہ سابق وزیراعظم کی اہلیہ کا انتقال دھوئیں کے باعث دم گھٹنے سے ہوا۔ دوسری جانب نیپال کے ایک اور سابق وزیر اعظم اور ان کی اہلیہ پرتشدد مظاہرین کے ہاتھ چڑھ گئے۔ نیپال کے سابق وزیراعظم شیر بہادر دیوبہ اور ان کی اہلیہ وزیر خارجہ ڈاکٹر آروز رانا کو ہجوم نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ تشدد کا نشانہ بنانے کے باوجود مشتعل مظاہرین کا غصہ کم نہ ہوا اور سابق وزیراعظم اور ان کی اہلیہ کو سڑکوں پر گھسیٹا گیا۔ شیر بہادر دیوبہ کو زخمی حالت میں چھوڑ دیا گیا لیکن ان کی اہلیہ کا پیچھا کرکے انہیں مزید زدوکوب کیا گیا۔ بعد ازاں کو دونوں کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق نیپال میں پُرتشدد مظاہروں کے دوران 20 سے زائد افراد ہلاک ہو جانے کی اطلاعات ہیں ۔ پرتشدد مظاہروں کے دوران نیپال کی پارلیمنٹ سمیت کئی وزرا کے گھروں کو آگ لگا دی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ نیپال کے کئی وزراء نے اس وقت فوجی چھاونیوں میں پناہ لے رکھی ہے۔ وزیراعظم کے پی شرما اولی سمیت اہم رہنماوں کے مستعفی ہونے کے بعد سوشل میڈیا پرپبندی بھی ختم کی جا چکی، جبکہ فوج نے حکومت سنبھال کر ملک میں کرفیو بھی نافذ کر دیا ہے، تاہم اس کے باوجود مظاہرین کرفیو توڑ کر سڑکوں پر نکل رہے ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
نیپالی مظاہرین نے سابق وزیر اعظم اور اہلیہ کو تشدد کے بعد سڑکوں پر گھسیٹ ڈالا
-
امریکی صدر نے اچانک بھارت سے متعلق اپنا رویہ نرم کر لیا
-
نیپال میں سابق وزیر اعظم کی اہلیہ کو زندہ جلا دیا گیا
-
اسرائیلی حملہ خود مختارملک میں یکطرفہ بمباری تھی، امریکا
-
ایپل نے نئی آئی فون17سیریز اور ڈیوائسز متعارف کرا دیں
-
قطر پر اسرائیلی حملے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ
-
پرتشدد مظاہرے، نیپال کے سابق وزیراعظم کی اہلیہ کو زندہ جلا دیا گیا
-
سوئیڈن، وزیر صحت حلف برداری کے چند گھنٹے بعد پریس کانفرنس کے دوران بیہوش ہو کر گر پڑیں
-
قطر پر حملے کی منصوبہ بندی کئی ہفتوں سے جاری تھی،اسرائیلی میڈیا
-
سعودی ولی عہد اور اردنی فرماں روا کا قطر کے ساتھ یکجہتی پر زور
-
پرنسٹن یونیورسٹی کی تحقیق دان سارکوف کو عراق میں ملیشیا کی قید سے رہا کر دیا گیا، ٹرمپ
-
قطرمیں حماس رہنمائوں پرحملہ اسرائیل کو مہنگا پڑسکتا ہے، عسکری اور قانونی ماہرین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.