کوہستان اپر پولیس کی کارروائی میں مغوی بازیاب، ملزمان گرفتار

جمعرات 10 جولائی 2025 11:40

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2025ء) کوہستان اپر پولیس نے ایک کارروائی کے دوران مغوی بازیاب کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ترجمان کوہستان اپر پولیس کے مطابق محمد یوسف ولد سمندر قوم طاہر خیل سکنہ سیو نے تھانہ داسو میں بنام ایس ایچ او تھانہ داسو عبدالصمد ایک تحریری درخواست دی کہ اس کے بھائی محمد شفیع ولد سمندر قوم طاہر خیل سکنہ سیو کو جائیداد واقعہ کیس کے سلسلے میں کچہری چوک سے ملزمان شمزان اور اس کے بیٹوں نے اسلحہ کی نوک پر اغوا کر کہ حبس بےجا میں رکھا ہے اور اس کی جان کو شدید خطرہ لاحق ہے۔

ملزمان مغوی کے اہلخانہ پر دباؤ بھی ڈال رہے ہیں کہ وہ جائیداد کیس کی پیروی نہ کریں اور جائیداد کو شمزان کے نام کریں۔ ملزمان کے خلاف تھانہ داسو میں مقدمہ درج رجسٹر کیا گیا اور ایس ایچ او تھانہ داسو عبدالصمد نے پولیس نفری کے ہمراہ بروقت کارروائی کرتے ہوئے فوراً ملزمان و مغوی کی تلاش شروع کی۔ پولیس ٹیم نے بیک چشمہ سیو سے ملزمان شیر خان ولد شمزان اور امان اللّٰہ ولد شمزان کو گرفتار کر کہ حوالات میں پابند سلاسل کیا اور مغوی محمد شفیع کو بازیاب کر کہ مدعی کے حوالے کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :