بھارتی ریاست گجرات میں پل گرنے سے اموات 15 ہو گئیں

جمعرات 10 جولائی 2025 11:40

گاندھی نگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2025ء) بھارتی ریاست گجرات میں 45 سال پرانا پل ٹوٹنے کے باعث متعدد گاڑیاں دریا میں گرجانے سے اموات بڑھ کر 15 ہو گئی ہیں جبکہ 4 افراد لاپتہ ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق گجرات کے علاقہ ودودرا کا گمبھیراپل کا ایک حصہ اچانک منہدم ہو گیا ۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کی اطلاعات میں کہا گیا کہ پل کے منہدم ہونے والے حصہ سےدو ٹرک، دو کاریں اور ایک آٹو رکشہ گزر رہے تھے وہ دریا میں جا گرا اور ساتھ ہی پانچوں گاڑیاں بھی دریا میں گر گئیں۔

حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں سے دو افراد کی لاشیں جمعرات کی صبح نکالی گئی ہیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق مقامی افراد نے دریا میں گرنے والوں میں سے 8 افراد کو پانی سے زندہ نکال لیا تھا۔ ریاستی حکومت نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے اور مرکزی حکومت نے ہر مرنے والے کے لواحقین کے لیے 2 لاکھ روپے اور زخمیوں کے لئے 50 ہزار روپے امداد کا اعلان کیا ہے۔