گوجرانوالہ۔ کمشنر کی زیر صدارت ڈویژنل انوائرمنٹ اپروول کمیٹی گوجرانوالہ و گجرات کا اجلاس منعقد ہوا

جمعرات 10 جولائی 2025 12:30

نمائندہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2025ء) کمشنر گوجرانوالہ و گجرات ڈوثرن سید نوید حیدر شیرازی کی زیر صدارت ڈویژنل انوائرمنٹ اپروول کمیٹی گوجرانوالہ و گجرات کا اجلاس منعقد ہوا ، جس میں مختلف پراجیکٹس کے کیسسز کو ڈسکس کیا گیا اور ان میں پیٹرول پمپ،پولٹری فارم،ہسپتال وغیرہ پراجیکٹس شامل ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر جنرل ،ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات سلمان اسلم،مینیجر بزنس فسیلیٹیشن سنٹر میڈم قرۃ العین ،انسپکٹر ماحولیات غلام مرتض بھٹی او رگجرات ڈسٹرکٹ سے ڈپٹی ڈائریکٹر نے اجلاس میں شرکت کی ۔

اجلاس میں گوجرانوالہ و گجرات ڈویژن سے پیٹرول پمپ اور ہسپتال کا کیس منظوری کے لیے پیش کیے گئے اور انکی جانچ پڑتال کر نے کے بعد انکو این او سی جاری کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ۔

(جاری ہے)

کمشنرسید نوید حیدر شیرازی نے انوائرمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے افسران کو ہدایت کی کہ اس کمیٹی میں پیش کئے جانے والے تمام کیسسز کی جانچ پڑتال کے لیے خود موقع پر جا کر تمام پہلوؤں سے جائزہ لیا جائے اور این او سی جاری کرتے ہوئے تمام بلڈنگ مالکان سے انڈر ٹیکنگ لی جائے کیونکہ بلا اجازت نقشے میں کسی قسم کی تبدیلی کی صورت میں این او سی کینسل کر دیا جائے گا ، انہوں نے مزید کہا کہ ضابطہ اخلاق پر پورا اترنے والوں کو ہی این او سی جاری کئے جائیں گے۔\378

متعلقہ عنوان :