مصطفی عامر قتل کیس، ملزم ارمغان و دیگر کے خلاف فرد جرم کی کارروائی موخر

منگل 2 ستمبر 2025 17:06

مصطفی عامر قتل کیس، ملزم ارمغان و دیگر کے خلاف فرد جرم کی کارروائی موخر
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 ستمبر2025ء)کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) نے فاضل جج کی رخصت کے باعث مصطفی عامر قتل کیس میں ملزم ارمغان و دیگر کے خلاف فرد جرم کی کارروائی موخر کردی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ملزم ارمغان کے والد کامران قریشی اور شیراز کو عدالت میں پیش کیا گیا تاہم، عدالت نے مصطفی عامر کیس کے ملزمان پر فرد جرم کی کارروائی موخر کردی، کارروائی اے ٹی سی جج کی رخصت کی وجہ سے ملتوی کی گئی۔

عدالت نے 9 ستمبر تک سماعت ملتوی کردی جبکہ آئندہ سماعت پر ملزمان پر فرد جرم عائد کیے جانے کا امکان ہے۔عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر کو پولیس فائل کے ہمراہ آنے کی ہدایت کردی جبکہ جیل حکام کو بھی ملزمان کو آئندہ سماعت پر پیش کرنے کی ہدایت کردی۔