سیکورٹی وجوہات، جعفر ایکسپریس کو ایک بار پھر جیکب آباد اسٹیشن پر روک دیا گیا، مسافرپریشان

منگل 2 ستمبر 2025 15:59

سیکورٹی وجوہات، جعفر ایکسپریس کو ایک بار پھر جیکب آباد اسٹیشن پر روک ..
جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 ستمبر2025ء) سیکورٹی وجوہات، جعفر ایکسپریس کو ایک بار پھر جیکب آباد اسٹیشن پر روک دیا گیا، مسافر پریشان۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کو سیکورٹی وجوہات کی بنا پر ایک بار پھر جیکب آباد ریلوے اسٹیشن پر روک دیا گیا ٹرین کو کئی گھنٹوں تک اسٹیشن پر کھڑا رکھا گیا جس کے باعث مسافروں کو سخت مشکلات اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، ذرائع کے مطابق جعفر ایکسپریس کو اکثر جیکب آباد اسٹیشن پر بلوچستان کی طرف سیکورٹی کلیئرنس نہ ملنے کی وجہ سے روک دیا جاتا ہے، کئی گھنٹوں بعد مسافروں کو کرایہ ریفنڈ کیا گیا جس کے بعد مسافر متبادل سواری کے ذریعے اپنی منزل کی طرف روانہ ہوگئے، مسافروں نے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ بار بار کی تاخیر سے نہ صرف وقت ضائع ہوتا ہے بلکہ بزرگوں، خواتین اور بچوں کو بھی شدید مشکلات پیش آتی ہیں، مسافروں نے متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ جعفر ایکسپریس کے مستقل روکے جانے کے مسئلے کا حل نکالا جائے تاکہ عوام کو سفری سہولت بہتر انداز میں میسر آسکے۔