Live Updates

ڈاکٹر عشرت العباد خان کا سیلاب سے 43افراد کے جاں بحق ہونے اور لاکھوں افراد کے بے گھر اور متاثر ہونے پر گہرے افسوس اور دکھ کا اظہار

منگل 2 ستمبر 2025 15:59

ڈاکٹر عشرت العباد خان کا سیلاب سے 43افراد کے جاں بحق ہونے اور لاکھوں ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 ستمبر2025ء)سابق گورنر سندھ و روح رواں ایم پی پی ڈاکٹر عشرت العباد خان نے پنجاب میں سیلاب سے 43افراد کے جاں بحق ہونے اور مسلسل سیلاب کے خطرات سندھ میں سیلاب کی ممکنہ سپر فلڈ کی صورتحال لاکھوں افراد کے بے گھر اور متاثر ہونے مال مویشی کے نقصان پر گہرے افسوس اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ سے دعاگو ہوں کہ وہ سیلاب زدہ علاقوں کو مذید نقصانات سے بچائے جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت فرمائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے پاک افواج اور ریسکیو کرنے والے تمام اداروں کی قابل قدر خدمات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ وفاق اور صوبوں کو گڈ گورننس اور ڈیمز کی تعمیر میں جنگی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ وقت اللہ سے بہتری کی دعائیں اور سیاست سے بالاتر ہوکر قومی جزبے کے تحت کام کرنے کا ہے۔ پاکستان میں فصلوں کی تباہی اور نقصانات سے معاشی بحران پیدا ہو رہا ہے جس پر بہتر حکمت عملی کی ضرورت ہے۔ سندھ میں بھی تباہی کے خدشات موجود ہیں جو گڈ گورننس سے نمٹے جاسکتے ہیں۔ ربیع الاول کے موقع پر دعا گو ہوں کہ اللہ اپنے حبیب حضرت محمد ﷺ کے صدقے میں سب کی حفاظت فرمائے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات