وزیر اعلیٰ مریم نواز کا وژن ،پنجاب میں خوشحالی واپس لوٹ آئی ‘ شہزاد نذیر سندھو

لیگی حکومت عوامی خدمت کی روایت کو اپنی میراث جانتے ہوئے آگے بڑھا رہی ہے

جمعرات 10 جولائی 2025 13:00

رائے ونڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2025ء)چیئرمین پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی و مسلم لیگی رہنما چودھری شہزاد نذیر سندھو نے کہا ہے کہ وزیرا علیٰ مریم نواز کی قیادت میں پنجاب تیزی سے ترقی کی منازل طے کررہا ہے جس سے عوام میں خوشحالی واپس لوٹ آئی ہے جو کہ پی ٹی آئی دور میں کرپشن کی داستانیں لکھ کر چھینی گئی تھی ، مریم نواز شریف نے خود کو وژن رکھنے والی ،متحرک وزیر اعلیٰ ثابت کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے اپنے بیان میں کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے اقدامات سے صوبے میں عوام کی زندگیوں میں مثبت اور نمایاں تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں۔ پنجاب میں محرم الحرام کے دوران جو خدمت اور امن نظر آیا ایسا پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا۔ وزیر اعلیٰ کی قیادت میں محرم الحرام میں امن و احترام کی جو مثال پنجاب میں قائم ہوئی وہ سب کی مشترکہ محنت کا نتیجہ ہے۔ چودھری شہزاد نذیر سندھو نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی قیادت میں عوام کی زندگیوں میں مثبت تبدیلیاں لانے کے لئے جو اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اس کے ثمرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں ،مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوامی خدمت کی روایت کو اپنی میراث جانتے ہوئے آگے بڑھارہی ہے۔