Live Updates

جو ہرآباد ،بارش کے دوران موٹر سائیکل سلپ ہو کر وزنی ڈمپر کے نیچے آ گیا، ایک شخص جاں بحق

جمعرات 10 جولائی 2025 13:30

جو ہرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2025ء) جو ہرآباد میں بارش کے دوران موٹر سائیکل سلپ ہو کر وزنی ڈمپر کے نیچے آ گیا جس سے ڈھوکڑی کا رہائشی احمد نواز مانی موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ اسکے بھتیجے محمد رمضان مانی سمیت 2افرادزخمی ہو گئے ، زخمی محمد رمضان مانی اورمحمد افتخار کوٹی ایچ کیو ہسپتال قائد آباد منتقل کر دیا گیا ہے متوفی احمد نواز اپنے ساتھیوں کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ بارش کے دوران موضع چسو کے قریب موٹر سائیکل ڈمپرکوکراس کرتے ہوئے سلپ ہو کر اسکے نیچے چلا گیا ،پولیس تھانہ قائد آباد نے وقوعہ کی رپورٹ درج کر لی۔\378
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات