ٹی ایم اے مانسہرہ صفائی کے عمل میں مصروف، شہریوں سے تعاون کی اپیل

جمعرات 10 جولائی 2025 14:01

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2025ء) ٹی ایم اے مانسہرہ کے صفائی عملہ کی جانب سے شہر بھر میں معمول کے مطابق صفائی کا عمل جاری ہے۔ ٹی ایم اے مانسہرہ کے حکام نے کہا ہے کہ گلیوں، بازاروں اور مختلف علاقوں سے کچرا اکٹھا کیا جا رہا ہے اور اسے مشینری کے ذریعہ گرائونڈ ڈمپنگ منتقل کر کے محفوظ طریقہ سے تلف کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے شہریوں سے درخواست کی کہ صفائی کے اس عمل میں تعاون کریں، کوڑا کرکٹ مقررہ جگہ پر پھینکیں ، نالیوں میں کچرا پھینکنے سے گریز کریں، عملے کے ساتھ تعاون کریں تاکہ ہمارا شہر صاف ستھرا اور صحت مند رہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ کا شہر آپ کے تعاون کے بغیر صاف ستھرا نہیں رہ سکتا، ہم سب نے مل کر اس شہر کو صاف ستھرا رکھنا ہے، شہری ٹی ایم اے عملہ کے ساتھ بھرپور تعاون کریں تاکہ کچرے کو متعلقہ ٹھکانے پر پہنچا کر تلف کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :