گورنرہاؤس میں جشنِ عید میلادالنبی ﷺکی پرنور محفل، خواتین کی بڑی تعداد میں شرکت

منگل 9 ستمبر 2025 17:55

گورنرہاؤس میں جشنِ عید میلادالنبی ﷺکی پرنور محفل، خواتین کی بڑی تعداد ..
ْ کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2025ء)گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی خصوصی ہدایت پر گورنر ہاؤس میں جشنِ عید میلادالنبی ﷺ کے سلسلے میں مسلسل چودھویں روز بھی خواتین کے لیے پرنور محفلِ میلاد کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

محفل میں خواتین کی بڑی تعداد نے بھرپور عقیدت و احترام کے ساتھ شرکت کی اور بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔ معروف نعت خواں سیدہ عمبر اشرف نے نعتیہ کلام پیش کیا، جس پر حاضرین پر روحانی کیفیت طاری ہوگئی۔ ثنا عدنان اور اقرہ فرحان نے بھی حمد و نعت کا نذرانہ پیش کر کے محفل کو نورانی فضا سے مزین کیا۔اس روح پرور محفل میں وطنِ عزیز پاکستان کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔