کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ (KORT) یتیموں،بیواؤں، مسکینوں اور مظلوموں کے لئے روشنی کی کرن بن چکا ہے،راجہ سجاد احمد خان ایڈووکیٹ

جمعرات 10 جولائی 2025 14:44

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2025ء)راجہ سجاد احمد خان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ چیئرمین کورٹ چوہدری محمد اختر کی جانب سے بیوگان کی فلاح وبہبود کے لیے رہائشی منصوبے کا آغاز اچھا اقدام ہے کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ (KORT) یتیموں،بیواؤں، مسکینوں اور مظلوموں کے لئے روشنی کی کرن بن چکا ہے میں کورٹ کے اس بہترین منصوبے بیواؤں کے لئے گھروں کی تعمیر کے پراجیکٹ کے دوسرے مرحلے کے آغاز پر چیئرمین کورٹ چوہدری محمد اختر اور انتظامیہ کورٹ کو سراہتا ہوں اور مبارکباد پیش کرتا ہوں ان خیالات کا اظہار انھوں نے گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ہم کورٹ کے شکرگزار ہیں چوہدری محمد اختر نے اس منصوبے کو حقیقت کا روپ دیا کورٹ کی کاوشیں لائق تحسین ہیں انھوں نے کہا کہ دنیا بھر میں کورٹ ہماری عزت،ہمارا تعارف اور انسانیت کی خدمت کی علامت بن چکا ہے معاشی بدحالی سے عام سفید پوش طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہے آج کھانے کے ساتھ مکانیت اچھا فعل ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے مزید کہا کہ غریب پروری ہی زندگی کا حقیقی مقصد ہونا چاہیے چیئرمین کورٹ چوہدری محمد اختر کی جانب سے رہاشی منصوبے کے آغاز سے بے سہاروں کو رہنے کے لیے ایک عدد چھت میسر ہو گی اس روایت سے پسماندہ اور معاشی طور پر مشکلات کا شکار معاشرے کو ریلیف ملے گا انھوں نے کہا کہ ہمیں غریب پرور ہونا چاہیے روایت ڈالنا بڑی بات ہوتی ہے، چیئرمین کورٹ چوہدری محمد اختر کی جانب سے اچھی کاوش ہے جس پر انھیں دل کی عمیق گہرائیوں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔