یونیورسٹی آف کمالیہ میں داخلوں کے آغاز کو شہر کے لیے ایک قابلِ فخر لمحہ قرار دیدیاگیا

جمعرات 10 جولائی 2025 15:23

کمالیہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2025ء)امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری شاہد اقبال گجر نے اپنے ایک پیغام میں یونیورسٹی آف کمالیہ میں داخلوں کے آغاز کو شہر کے لیے ایک قابلِ فخر لمحہ قرار دیا ہے ۔ انہوں نے نوجوانوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ ہونے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ ہمارے بچوں کے روشن مستقبل کی بنیاد بنے گا۔

یونیورسٹی آف کمالیہ کا قیام ہمارے شہر کے لیے ایک انمول تحفہ ہے ۔

(جاری ہے)

میری خواہش ہے کہ ہمارے نوجوان تعلیم حاصل کریں اور ملک و قوم کی ترقی میں مثبت کردار ادا کریں۔اس موقع پر چوہدری شاہد اقبال گجر نے اپنے والدین کے ایصالِ ثواب کی نیت سے یونیورسٹی میں 15 ہونہار طلبا کے داخلے کے لیے فیس کی مد میں عطیہ دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ذاتی حیثیت میں کوشش کریں گے کہ زیادہ سے زیادہ مستحق اور ذہین طلبا یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کریں، اور جہاں ممکن ہوا ان کی فیس بھی وہ خود ادا کریں گے تعلیم ہی وہ واحد راستہ ہے جو کسی بھی قوم کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتا ہے ۔میری کوشش ہے کہ میرے شہر کے نوجوان پڑھ لکھ کر باشعور، باوقار اور باصلاحیت شہری بنیں۔