Live Updates

ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کا بارش کے دوران شہرکے مختلف علاقوں کا ہنگامی دورہ، نکاسی آب کے انتظامات کا جائزہ لیا

جمعرات 10 جولائی 2025 16:33

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2025ء) ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ صبا اصغر علی نے بارش کے دوران خان محل روڈ، دارہ آرائیاں اور ماڈل ٹاؤن کے ڈسپوزل سٹیشنز کا ہنگامی دورہ کیا۔ اور نکاسی آب کی صورت حال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے موقع پر موجود افسران اور عملے کو ہدایت کی کہ نشیبی علاقوں میں بارشی پانی کی بروقت نکاسی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

انہوں نے چوکنگ پوائنٹس کی فوری صفائی اور مشینری کی فعالیت کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کی سہولت اور تحفظ کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے اور ضلعی انتظامیہ مکمل الرٹ ہے۔ڈپٹی کمشنر نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ غیر ضروری طور پر نشیبی یا پانی بھرے علاقوں میں جانے سے گریز کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال کی صورت میں ضلعی انتظامیہ کے کنٹرول روم سے فوری رابطہ کریں۔

(جاری ہے)

شہری کسی بھی قسم کی ایمرجنسی کے لئے ڈسٹرکٹ کنٹرول روم 9250011 یا 1718 پر کال کریں ۔ واضح رہے کہ گزشتہ شب رات 12 سے صبح 10 بجے تک سیالکوٹ اور گرد و نواح میں وقفے وقفے سے بارش ہوئی۔ ایئرپورٹ پر سب سے زیادہ 50 ملی میٹر، کینٹ میں 39 ملی میٹر، سمبڑیال میں 40 ملی میٹر، پسرور میں 35 ملی میٹر، ڈسکہ میونسپل کمیٹی اور کالج روڈ پر 31 ملی میٹر جبکہ ڈی ای او سی میں 25 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :