یورپی یونین نے یو اے ای کو منی لانڈرنگ کے ہائی رسک ممالک کی فہرست سے نکال دیا

جمعرات 10 جولائی 2025 20:33

برسلز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2025ء)یورپی یونین نے متحدہ عرب امارات کو منی لانڈرنگ کے ہائی رسک ممالک کی فہرست سے نکال دیا۔

(جاری ہے)

یو اے ای کو منی لانڈرنگ ہائی رسک ممالک کی فہرست سے نکالنے کا فیصلہ یورپی کمیشن کی سفارش پر کیا گیا ہے۔ یورپی کمیشن نے اماراتی قوانین اور ریگولیٹری نظام میں نمایاں بہتری کو تسلیم کیا ہے۔اماراتی وزیرِ مملکت نے کہا ہے کہ ای یو کا فیصلہ عالمی مالیاتی جرائم کے خلاف یو اے ای کی کوششوں کا اعتراف ہے۔