محسن نقوی کا مولانا خانزیب کی سمیت 2 افراد کی شہادت پر اظہار افسوس

بے گناہ افراد کو نشانہ بنانے والے درندے کسی رعایت کے مستحق نہیں، سوگواران کیساتھ کھڑے ہیں، وزیر داخلہ

جمعرات 10 جولائی 2025 23:05

محسن نقوی کا مولانا خانزیب کی سمیت 2 افراد کی شہادت پر اظہار افسوس
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2025ء)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے باجوڑ کے علاقے شنڈئی موڑ کے قریب فائرنگ واقعہ کی مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

جاری بیان میں وزیر داخلہ نے اے این پی کے رہنما مولانا خان زیب سمیت 2 افراد کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ایمل ولی اور سوگوارخاندان سے اظہار تعزیت کیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ دکھ کی گھڑی میں اے این پی کے سربراہ ایمل ولی خان اور سوگوار خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے بے گناہ افراد کو نشانہ بنانے والے درندے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔وزیر داخلہ نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعاء کی۔

متعلقہ عنوان :