سی پی او ملتان کی جانب سے تھانوں میں عرصہ دراز سے موجود عدم شناخت والی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی نیلامی کا فیصلہ

جمعرات 10 جولائی 2025 21:10

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2025ء) سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر کی جانب سے تھانوں میں عرصہ دراز سے موجود عدم شناخت والی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو نیلام کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں تھانہ صدر جلالپورپیروالا میں سینئر سول جج اور ڈی ایس پی لیگل شاہد کی زیر نگرانی نیلامی کا انعقاد کیا گیا۔اس مقصد کے لیے ڈسٹرکٹ ملتان کے تمام تھانوں میں کھڑی 04 کاریں، 344 موٹر سائیکل اور 05 رکشوں سمیت دیگر سامان کو مختص کردہ مقام پر منتقل کیا گیا ۔عدم شناخت والی گاڑیوں، موٹر سائیکلوں، رکشوں اور دیگر سامان کی قانونی کارروائی کے بعد نیلامی کروائی گئی ،نیلامی میں 69 لاکھ 19 ہزار کی بولی لگائی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :