صوبائی اور وفاقی حکومتیں مکمل ناکام ہوچکیں، ملک و صوبے میں حکومتی رٹ برائے نام ہے ،سردار حفیظ لونی

جمعرات 10 جولائی 2025 21:20

لوالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2025ء)جمعیت علماء اسلام کے رہنماء سابق صوبائی وزیرسردار حفیظ لونی نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی اور وفاقی حکومتیں مکمل ناکام ہوچکی ہیں ملک و صوبے میں حکومتی رٹ برائے نام ہے نہ گڈ گورنینس ہے اور نہ ہی عوام کے جان ومال کا تحفظ ہمیں نظر آتا ہے۔یہ بات انہوں نے ایک بیان میں کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کرپشن کے بغیر کوئی کام نہیں ہوتا بے روزگاری سے نوجوان تنگ و پریشان ہیں ملازمتیں سفارش یا پیسوں پر فروخت کی جاتی ہیں امن ناپید ہے عوام شدید مایوس ہیں موجودہ حالات میں صرف دینی مدارس اسلامی تعلیمات کو پھیلانے کی ذمہ داری احسن طریقے سے پوری کر رہے ہیں بیرونی دباو پر مدارس کے خلاف حکومت کے عزائم خطرناک ہیں ہم ڈٹ کر ان اداروں کا دفاع کر رہے ہیں مدارس کو حکومتی تحویل میں لینے کی ہر سازش کو ناکام بنائینگے ۔

انہوں نے کہا کہ کم عمری کا بہانہ بناکر حکومت نے جو بل پاریمنٹ سے پاس کیا وہ اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے جمعیت نے بل کے خلاف اسمبلی کے اندر اسکی مخالفت کی ہے اورہر فورم پر اسکے خلاف تحریک چلائینگے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت فیل ہو چکی ہے زیادہ دیر تک یہ حکومت چلنے والی نہیں عوام سڑکوں پر نکلنے کیلئے مولانا فضل الرحمان کے کال کے منتظر ہیں۔