ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن پنجاب شہزادہ سلطان کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلا س

جمعرات 10 جولائی 2025 23:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2025ء) ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن پنجاب شہزادہ سلطان کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس لاہور میں ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایس ایس پی ایڈمن انویسٹی گیشن کامران ممتاز، تمام ڈی پی اوز، ضلعی ایس ایس پیز انویسٹی گیشن، سٹیٹسکل آفیسر سرمد اقبال جامی اور دیگر افسران نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔

اجلاس میں رواں سال کے دوران سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری وچالان کی شرح کا جائزہ لیا گیا۔ ضلعی افسران نے چالانوں کی بروقت تکمیل سے متعلق اعلی عدالتی احکامات پر عملدرآمد بارے بریفنگ دی۔ایڈیشنل آئی جی نے پراسیکیوشن کے تعاون سے زیر التوا چالانوں کو فوری یکسو کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ افسران زیر التوا چالانوں کو فوری طور پر کلیئر کرکے 4 دن میں سرٹیفیکیٹ جاری کریں جبکہ ایس ایس پیز انویسٹی گیشن بروقت چالان جمع کروانے میں اپنا سپروائزی کردار ادا کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ سی پی اوز، ڈی پی اوز اپنی نگرانی میں عدالتی احکامات پر عملدرآمد اور پینڈنگ چالان کو جلد از جلد مکمل کروائیں۔ انہوںنے مزید کہا کہ سپروایزری افسران 17دن کے اندر عبوری چالان عدالت میں جمع کروانے کے عمل کو یقینی بنائی جبکہ ضلعی افسران اینٹی ریب انویسٹی گیشن اینڈ ٹرائل ایکٹ 2021پر ہر صورت عملدرآمد کروائیں اور تفتیشی افسران کیس کی مکمل تیاری کے ساتھ عدالتوں میں پیش ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ایف ایس اے کی پینڈنگ رپورٹ کو ایس ایس پیز انویسٹی گیشن اپنی سپروائزری میں کلیئر کروائیں جبکہ پی ایف ایس اے میں سیمپل جمع کروانے والے افسران کو بطور گواہان 173 کی رپورٹ میں شامل کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :