
رائٹ مینجمنٹ پولیس کے پہلے بیج کی تربیت مکمل ، لا اینڈ آرڈر یقینی بنانے کیلئے وزیر اعلی پنجاب کا خواب تعبیر کی جانب گامزن ہے۔ترجمان پنجاب پولیس
جمعرات 10 جولائی 2025 23:30
(جاری ہے)
ایڈیشنل آئی جی آر ایم پی خرم شکور نے ٹریننگ کرنے والے جوانوں کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے کہا کہ دور حاضر کے لا اینڈ آرڈر چیلنجز کو مدنظر رکھتے ہوئے فورس کی جدید خطوط پر تربیت یقینی بنائی گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ 8ہفتوں پر مشتمل کورس میں فورس کی فٹنس، کارکردگی کا اعلی معیار برقرار رکھنے کیلئے سپیشل ڈرلز ڈیزائن کی گئیں۔ ایڈیشنل آئی جی رائٹ مینجمنٹ پولیس نے مزید بتایا کہ رائٹ مینجمنٹ پولیس کیلئے خصوصی آلات، ساز و سامان کی خریداری مکمل کر لی گئی ہے جبکہ حکومت پنجاب کی منظوری کے بعد 2ہزار مزید اہلکاروں کی بھرتی کا مرحلہ شروع کیا جائے گا۔ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ ابتدائی طور پر لاہور اور راولپنڈی میں 500 آر ایم پی اہلکار، تمام ریجنل دفاتر میں 250 اہلکار بھیجے جائیں گے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ افسران و اہلکاروں پر مشتمل ٹیموں میں موب انگیجمنٹ، موب کنٹرول، واٹر کینن، آنسو گیس، ربر بلٹ، سٹن گرینیڈ، لانگ رینج صوتی ڈیوائس، انخلا، گرفتاری، فرسٹ ایڈ، ایڈوانس پارٹی، ڈرون آپریشن، سنائپرز، کے نائن (ڈاگز) ہنڈلرز ٹیمیں شامل ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
سیلاب متاثرہ علاقوں میں گھریلو صارفین کے اگست کے بجلی بلز معاف
-
فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی کاجڑواں شہروں سمیت 13بڑے شہروں میں ہائوسنگ منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ
-
پی ٹی آئی کا سہیل آفریدی کی بلامقابلہ کامیابی کیلئے اے این پی سے رابطہ
-
پاک افغان جھڑپ میں طیارہ گرائے جانے کا دعویٰ، تباہ شدہ فائٹر جیٹ بھارتی نکلا
-
پاکستان نے طورخم اور چمن سمیت افغانستان کے تمام بارڈر کراسنگ پوائنٹس بند کر دیے
-
ہمیں ڈیفائن تعلقات کے فیز میں آنا ہوگا،چاہتے ہیں دونوں جانب سے سرحدوں کا احترام ہو،وزیر دفاع
-
لیسکو کو بجلی چوروں سے 1 ارب 35 کروڑ کا خسارہ ہونے کا انکشاف
-
حکومت کا سائنس مضامین کے اساتذہ بھرتی کرنے کا فیصلہ
-
انجینئر امیر مقام سے پی ٹی آئی کے صوبائی و قومی اسمبلی کے پارلیمانی اراکین کے جرگہ کی ملاقات، وزیراعلیٰ کے انتخاب میں تعاون کی درخواست
-
سندھ حکومت نے صوبے بھر میں احتجاج، مظاہرے، دھرنے اور ریلیوں پر ایک ماہ کے لیے پابندی عائد کر دی
-
اسلام آباد مارچ؛ اہم حکومتی شخصیات اور مذہبی جماعت کے درمیان مذاکرات میں مثبت پیشرفت، بعض مطالبات پر فریقین میں اتفاق ہوگیا
-
فیلڈ مارشل کی قیادت میں بہادر افواج نے دشمن کو عبرتناک سبق سکھایا، رانا ثنااللہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.