نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کی گالا ڈنر میں یورپی یونین کی نائب صدر اور اعلیٰ نمائندہ کاجا کیلس کے ساتھ غیر رسمی بات چیت

جمعہ 11 جولائی 2025 01:20

کوالالمپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2025ء) نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ملائیشیا کے وزیر خارجہ کی طرف سے دیئے گئے گالا ڈنر میں یورپی یونین کی نائب صدر اور اعلیٰ نمائندہ کاجا کیلس کے ساتھ غیر رسمی بات چیت کی۔

(جاری ہے)

بیلجئیم میں پاکستانی سفارتخانہ کی ایکس پر پوسٹ کے مطابق انہوں نے باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا۔