اگر دوبارہ حملہ کیا گیا تو ہمارارد عمل زیادہ فیصلہ کن اور تکلیف دہ ہو گا، ایران

جمعہ 11 جولائی 2025 08:40

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2025ء) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نےخبردار کیا کہ اگر ایران پر دوبارہ حملہ کیا گیا تو ہمارارد عمل زیادہ فیصلہ کن اور تکلیف دہ ہو گا۔

(جاری ہے)

ایرانی خبررساں ادارے ارنا کے مطابق انھوں نے یورپی کونسل کے صدر انتونیو کوسٹا کو فون پر بتایا کہ ایران اور بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے درمیان تعاون کا انحصار اس بات پر ہے کہ ایجنسی اپنے دہرے معیارات کو درست کرے۔