ایران کا اقوامِ متحدہ کے جوہری نگران سے دوہرا معیارترک کرنے پر زور

جمعہ 11 جولائی 2025 08:50

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2025ء) ایران نےکہا ہے کہ اگر اقوامِ متحدہ کا نگران ادارہ آئی اے ای اے ہمارے جوہری پروگرام پر اس سے تعاون دوبارہ شروع کرنا چاہتا ہے تو اسے اپنا دوہرا معیار ختم کر نا ہوگا۔

(جاری ہے)

ارنا کے مطابق صدر مسعود پیزشکیان نے گذشتہ ہفتے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) سے تعاون معطل کرنے کا قانون نافذ کیا اور کہا کہ ایجنسی نے اپنے آخری باقی ماندہ انسپکٹرز ایران سے واپس بلا لیے تھےپیزشکیان نے یورپی کونسل کے صدر انتونیو کوسٹا کو فون پر بتایا کہ ایجنسی سے ایران کے تعاون کا تسلسل اس بات پر منحصر ہے کہ وہ جوہری معاملات میں اپنے دوہرے معیارات درست کرے۔

انہوں نے مزید کہ کہ ایران کے خلاف بار بار کی جارحیت کا زیادہ فیصلہ کن اور افسوسناک جواب دیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ ایجنسی کی جانب سے رپورٹنگ میں غیر جانبداری کے اصول پر عمل کرنے میں ناکامی ایک مثال ہے جو آئی اے ای اے کی حیثیت اور اعتبار پر شکوک پیدا کرتی ہے۔