مرگی کا مریض ٹیوب ویل پر نہاتے ہوئے کنویں میں گر کر جاں بحق

جمعہ 11 جولائی 2025 10:45

ٹھٹھہ صادق آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2025ء) مرگی کا مریض ٹیوب ویل پر نہاتے ہوئے کنویں میں گر کر جاں بحق ہو گیا ،تیس سالہ جاوید رشتہ داروں کے پاس شادی پر آیا ہوا تھا ٹیوب ویب پر نہاتے ہوئے مرگی کا دورہ پڑا ،ریسکیو نے کنویں سے نعش نکال کر ورثاء کے حوالے کر دی ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق ضلع ملتان کے علاقے چک نمبر6ایم آر کا رہائشی تیس سالہ محمد جاوید جس نے گڑھا موڑ میں موبائل شاپ بنا رکھی ہے تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد تحصیل جہانیاں کی حدود میں واقع علاقہ بستی بلوچاں والی میںرشتہ داروں کے ہاں شادی پر آیا ہوا تھا ٹیوب ویل پر نہاتے ہوئے کنویں میں گر گیا اطلاع پر ڈی ایس پی سرکل جہانیاں و ریسکیو1122کی ٹیمیںموقع پر پہنچ گئیں ۔

ریسکیو نے آپریشن کرکے کنویں میں گرنے والے محمد جاوید کو نکالا لیکن وہ جاں بحق ہو چکا تھا ۔بتایا جاتا ہے کہ متوفی جاوید مرگی کا مریض تھا جسے ٹیوب ویل پر نہاتے ہوئے مرگی کا دورہ پڑا اور وہ کنویں جا گر اجس سے اس کی موت واقع ہو گئی ریسکیو نے نعش ورثاء کے حوالے کر دی ہے۔