نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی فیصل آباد ریسرچرز نے ٹیکسٹائل ویسٹ ری سائیکلنگ مکینیکل مشین تیار کرلی

جمعہ 11 جولائی 2025 10:45

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2025ء) نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی کا ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے اہم قدم۔ این ٹی یو کے ریسرچرز نے ٹیکسٹائل ویسٹ کو دوبارہ قابل استعمال بنانے کیلئے اہم کامیابی حاصل کرلی۔ این ٹی یو ریسرچرز نے ٹیکسٹائل ویسٹ ری سائیکلنگ مکینیکل مشین تیار کرلی۔ کپڑوں کے کٹ پیس سمیت ٹیکسٹائل ویسٹ کو جلانے یا ڈمپ کرنے کی بجائے دوبارہ فائبر میں تبدیل کی جائے گا۔

نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی کے ریکٹر ڈاکٹر راشد مسعود نے ری سائیکلنگ مشین کا افتتاح کیا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر راشد مسعود کا کہنا تھا کہ اب ٹیکسٹائل ویسٹ سے دوبارہ فائبر بنے گا جسے کسی بھی ٹیکسٹائل پروڈکٹ میں استعمال کی جاسکے گا۔ سال 2030 تک تمام ٹیکسٹائل ویسٹ کو ری سائیکل کرکے دوبارہ قابل استعمال بنانے کی طرف جارہے ہیں۔ ڈاکٹر وقاص اقبال نے ٹیکسٹائل ویسٹ ری سائیکلنگ مشین پروجیکٹ پر کام کیا۔ افتتاح کے موقع پر وزیر حسین، ڈاکٹر عبدالباسط، یونیورسٹی ترجمان سردار پرویز اختر و دیگر بھی موجود تھے۔ ریسرچرز نے ری سائیکلنگ مشین کو ٹیکسٹائل سیکٹر میں ماحولیاتی، معاشی اور پائیدار ترقی کے حوالے سے اہم پیش رفت قرار دیا۔

متعلقہ عنوان :