ندیوں میں انے والے بارش کے پانی میں آبادیوں کو متاثر کیا ہے،ثروت اعجازقادری

بدھ 10 ستمبر 2025 20:23

ندیوں میں انے والے بارش کے پانی میں آبادیوں کو متاثر کیا ہے،ثروت اعجازقادری
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 ستمبر2025ء)ملیر ندی اور لیاری ندی میں پانی کا بھا بہت تیز ہے۔شہر سے گزرنے والی ندیوں میں پانی کی سطح بھی بہت بلند ہوئی ہے اس وجہ سیملیر ندی ہو یا لیاری ندی اس کے اطراف کی آبادی بارش کے پانی سے شدید متاثر ہوئی ہے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان سنی تحریک کے چیئرمین انجینیئر محمد ثروت اعجاز قادری نے کرتے ہوئے مزید کہا کہ کراچی میں نشیبی علاقے زیر آب آ چکے ہیں جبکہ ملیر ندی اور لیاری ندی کے اطراف کی آبادیوں میں پانی داخل ہوا ہے۔

ان ندیوں کے اطراف کی ابادی کے لیے کوئی ریسکیو آپریشن نہیں کیا گیا اور نہ ہی کوئی حفاظتی اقدامات کیے گئے۔رات میں آنے والے پانی کے باعث شہریوں کو اپنے گھروں سے بھی نقل مکانی کرنی پڑی سندھ حکومت ہو یا شہری حکومت سے باتیں کر رہی ہے کوئی عملی اقدام ہوتا ہوا نظر نہیں آرہا۔

(جاری ہے)

ملیر کینٹ، میمن گوٹھ،ایئرپورٹ روڈ سمیت کئی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔

سرجانی اور سپر ہائی وے کا تو برا حال ہے۔شہر کی مرکزی سڑکیں بھی زیر آب آ چکی ہیں اور ٹوٹی پھوٹی سڑکوں پر سفر کرنے سے حادثات ہو رہے ہیں ۔حکومتی مشینری کہیں بھی نظر نہیں آرہی ہے۔زیر اپ انے والے علاقوں سے فوری طور پر پانی نکالنے کے لیے اقدامات کیے جائیں تاکہ متاثرین کی پریشانی کچھ کم ہو سکے۔ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ کراچی کی عوام اس وقت مشکل حالات سے دو چار ہے۔

پاکستان سنی تحریک اور اہلسنت خدمت فانڈیشن کہ رضاکار اس وقت میدان عمل میں موجود ہے اور ہر ممکن کوششیں کر رہے ہیں کہ شہریوں کو کم سے کم مشکلات کا سامنا کرنا پڑے۔بارشوں کے بعد شہر میں اربن فلڈنگ کی صورتحال ہوچکی ہے۔تھڈو ڈیم کا پانی سعدی ٹان اور ملحقہ علاقوں میں داخل ہوچکا ہے۔حکومت کو فوری طور پر متاثرین کے لیے امدادی کیمپ لگانے چاہیے۔