Live Updates

تربیلا ڈیم 100 فیصد، منگلاڈیم 91 فیصد بھر گیا

تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1550 فُٹ، منگلاڈیم میں 1233.90 فُٹ، خانپور ڈیم میں 1980.85 فٹ، راول ڈیم میں1751.30 فٹ جبکہ سِملی ڈیم کا لیول 2315.05 فُٹ ہوگیا

بدھ 10 ستمبر 2025 22:01

تربیلا ڈیم 100 فیصد، منگلاڈیم 91 فیصد بھر گیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 ستمبر2025ء)فلًڈ فورکاسٹنگ ڈویژن (ایف ایف ڈی) کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تربیلا ڈیم 100 فیصد جبکہ منگلا ڈیم 91 فیصد بھر چکا ہے۔تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1550 فُٹ، منگلاڈیم میں 1233.90 فُٹ، خانپور ڈیم میں 1980.85 فٹ، راول ڈیم میں پانی کی سطح 1751.30 فٹ جبکہ سِملی ڈیم کا لیول 2315.05 فُٹ ہے۔

(جاری ہے)

فلًڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق گنڈا سنگھ والا، پنجند، سدھنائی، سلیمانکی، اسلام اور میلسی سائفن پر بھی اونچے درجے کا سیلاب ہے۔

فلًڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کا کہنا ہے کہ گڈوو، سکھر، تریمو اور بلوکی پر درمیانے درجے کا جبکہ کوٹری بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔اسی طرح دریائے چناب کے ملحقہ نالہ پلکو میں بھی درمیانے درجے کا سیلاب ہے جبکہ دریائے راوی کے نالہ بسنتر میں نچلے درجے کا سیلاب ہے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :