ایبٹ آباد، ڈاکٹر علی خان جدون نے ریجنل ڈائریکٹر ہزارہ ڈویژن کے عہدہ کا چارج سنبھال لیا

جمعہ 11 جولائی 2025 11:10

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2025ء) ڈاکٹر علی خان جدون نے ریجنل ڈائریکٹر ہزارہ ڈویژن کے عہدہ کا چارج سنبھال لیا۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ایبٹ آباد پہنچنے پر ڈاکٹر علی خان جدون کا بطور ریجنل ڈائریکٹر ہزارہ ڈویژن چارج سنبھالنے پر استقبال کیا۔

(جاری ہے)

گرینڈ ہیلتھ الائنس ایبٹ آباد کے قائدین، ڈاکٹرز، نرسنگ پیرا میڈیکل کلاس فور اور ٹیکنیکل سٹاف نے ان کا والہانہ استقبال کیا اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔

ڈاکٹر علی خان نےخطاب میں کہا کہ جس طرح انہوں نے بطور ایم ایس عوام اور سٹاف کی خدمت کو مقدم رکھا، اب بطور ریجنل ڈائریکٹر بھی صحت کے نظام کی بہتری، شفافیت اور سٹاف کی فلاح و بہبود ان کا مشن رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد عوام کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنا ہے،ہم اپنے وسائل کے اندر رہتے ہوئے شہریوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کریں گے۔

متعلقہ عنوان :