اے اے سی ایبٹ آباد کی حفظان صحت کے اصولوں اور ریٹ لسٹ کی خلاف ورزی پر کارروائیاں

جمعہ 11 جولائی 2025 11:10

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2025ء) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد ثنا فاطمہ نے لائیو سٹاک سپیشلسٹ ڈاکٹر سجاد کے ہمراہ گول منڈی، پھل گلاب روڈ پر دودھ، دہی، چکن اور گوشت کی فروخت، کباب فروشوں اور جنرل سٹوروں کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے ریٹ لسٹ اور حفظانِ صحت کی خلاف ورزی پر متعلقہ افراد کے خلاف کارروائی کی اور بھاری مقدار میں دودھ کو تلف کر دیا۔ اس موقع پر انہوں نے دکانداروں کو سختی سے ہدایت کی کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری ریٹ لسٹ کے مطابق اشیاخوردونوش فروخت کریں، گراں فروشی کے مرتکب دکانداروں کے خلاف آئندہ بھی کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :