بی جے پی کھلے عام غنڈوں کاتحفظ کر رہی ہے، ہرپال سنگھ چیمہ

جمعہ 11 جولائی 2025 13:12

چنڈی گڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2025ء) بھارتی ریاست پنجاب کے وزیر خزانہ ہرپال سنگھ چیمہ نے ہندوتوا بھارتیہ جنتا پارٹی پرکڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی کھلے عام غنڈوں کو تحفظ فراہم کر رہی ہے اوردیگر سیاسی جماعتوں کی ریاستی حکومتوں کو غیر مستحکم کرنے کےلئےظلم و تشدد اور خوف ودہشت کے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ہرپال سنگھ چیمہ نے چندی گڑھ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے متعددرہنما کئی ریاستوں میں خطر ناک مجرموں کا دفاع کررہے ہیں، حالانکہ ان کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہیے۔ انہوں نے خاص طور پر ابوہر میں ہونے والے تاجرکے قتل کے واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ جیسے ہی ملزم کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی گئی تو بی جے پی رہنما اسے بچانے کیلئے آگے آگئے ۔

(جاری ہے)

ہرپال سنگھ چیمہ نے کہاکہ دلی پنجاب تک بی جے پی کے تمام رہنما قاتلوں کا تحفظ کرتے نظر آتے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی گجرات جیل میں قید گینگسٹر لارنس بشنوئی کو دیگر ریاستوں میں بدامنی پھیلانے کے لئے استعمال کر رہی ہے۔پنجاب کے وزیر کے اس بیان سے پنجاب کی ریاستی حکومت اور بی جے پی کی مرکزی حکومت کے درمیان بڑھتی ہوئی سیاسی خلیج کی عکاسی ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :