دیر لوئر،محکمہ امور نوجوانان ضلع لوئر دیر کے زیر اہتمام مون سون شجرکاری مہم کا آغاز

جمعہ 11 جولائی 2025 14:00

دیر لوئر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2025ء) *محکمہ امور نوجوانان ضلع لوئر دیر کے زیر اہتمام مون سون شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر لوئر دیر محمد عارف خان اور ڈائریکٹر امور نوجوانان خیبر پختونخوا ڈاکٹر نعمان مجاہد کے ہدایات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر لوئر دیر نے ضلع لوئر دیر میں مون سون شجرکاری مہم کے سلسلے میں پاکستان لیڈرشپ کالج بلامبٹ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا۔

(جاری ہے)

جس کے مہمان خصوصی پروفیسر عبد الرحمن تھے۔ اس موقع پر ضلعی یوتھ آفیسر جہانزیب پاشا، پروفیسر عمران اللہ، ایس ڈی ایف او خرم شہزاد بھی موجود تھے۔ مہمانوں نے پوداجات لگاکر مون سون شجرکاری مہم کا آغاز کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پروگرام کے مہمان خصوصی پروفیسر عبد الرحمن اور دیگر مقررین نے کہا کہ درختیں اور جنگلات لگانا وقت کی ضرورت ہے، اس لئے عوام زیادہ سے زیادہ درخت لگاکر اس کی حفاظت بھی کریں تاکہ ماحولیاتی آلودگی خاتمے کے ساتھ موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات بھی کم ہوسکیں۔\378