دکھی انسانیت کی خدمت صدقہ جاریہ ہے،رفاء سوسائٹی

جمعہ 11 جولائی 2025 14:30

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2025ء)رفا ء سوسائٹی سرگودھا نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت صدقہ جاریہ ہے جس میں علاج معالجہ کی سہولیات دے کر انسانی زندگیاں بچانے کے کار خیر کے بدلہ اللہ تعالی اعلی مقام عطا کریں گے اس لئے رفا ہسپتال میں بہترین طبی سہولیات کے لئے لیڈیز ہال اور وراڈ کو اے سی لگا کر لائٹس میں اضافہ کیا جائے اس حوالہ سے رفا ہسپتال عزیز بھٹی ٹان میں منعقدہ رفا سوسائٹی کے اجلاس کی صدارت حاجی محمد دین نے کی جسمیں سنئیر نائب صدر میاں طاہر محمود،نائب صدر حاجی عبدلرشید،جنرل سیکرٹری خواجہ محمد عمر،جائنٹ سیکرٹری میاں خرم عبدالجبار،فنانس سیکرٹری محمد عارف عزیز،سیکرٹری اطلاعات امیر افضل اعوان،ممبران ایگزیکٹو باڈی شیخ کامران اصغر،شیخ عبداللہ نعیم،ناصر محمود سہیگل،میاں ساجد عزیز،متین احمد قریشی اور ملک محمد حنیف نے ہسپتال کے مختلف شعبوں میں طبی سہولیات میں مذید بہتری کے لئے خواتین ہال اور وارڈ میں اے سی لگانے اور لائٹس میں اضافہ کی منظوری دی اور عملہ پر زور دیا کہ صفائی کے نظام کو مزید بہتر کیا جائے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کمیٹی اراکین کی خدمت انسانیت کی کاوشوں پر انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا اور اجلاس دعا کے ساتھ اختتام پزیر ہوا۔

متعلقہ عنوان :