
ٹرمپ کا یکم اگست سے کینیڈین مصنوعات پر 35 فیصد محصولات عائد کرنے کا اعلان
حکومت کینیڈین کارکنوں اور کاروباری اداروں کا تحفظ جاری رکھے گی.وزیر اعظم مارک کارنی
میاں محمد ندیم
جمعہ 11 جولائی 2025
14:32

(جاری ہے)
امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی نے کہا ہے کہ ان کی حکومت کینیڈین کارکنوں اور کاروباری اداروں کا تحفظ جاری رکھے گی ٹرمپ کا یہ خط ان 20 خطوں میں شامل ہے جو امریکی صدر نے رواں ہفتے جاپان، جنوبی کوریا اور سری لنکا سمیت امریکی تجارتی شراکت داروں کو ارسال کیے ہیں کینیڈا کے خط کی طرح ٹرمپ نے یکم اگست تک تجارتی شراکت داروں پر ان محصولات کو نافذ کرنے کا عہد کیا ہے. کینیڈا کی کچھ مصنوعات پر پہلے ہی 25 فیصد ٹیرف عائد کیا جا چکا ہے اور ٹرمپ کی جانب سے سٹیل، ایلومینیم اور آٹو ٹیرف سے بھی ملک کو شدید دھچکا لگا ہے حالانکہ شمالی امریکہ کے آزاد تجارتی معاہدے کے تحت کچھ اشیا کے لیے استثنیٰ موجود ہے یہ واضح نہیں ہے کہ آیا محصولات کی تازہ ترین دھمکی کا اطلاق کینیڈا، امریکہ اور میکسیکو معاہدے (سی یو ایس ایم اے) کے تحت آنے والی اشیا پر بھی ہوگا یا نہیں. ٹرمپ نے ایلومینیم اور سٹیل کی درآمدات پر عالمی سطح پر 50 فیصد ٹیرف عائد کیا ہے جبکہ امریکہ میں نہ بننے والی تمام کاروں اور ٹرکوں پر 25 فیصد ٹیرف عائد کیا ہے انہوں نے حال ہی میں تانبے کی درآمد پر 50 فیصد ٹیرف کا بھی اعلان کیا ہے جس کا اطلاق اگلے ماہ سے ہوگا کینیڈا اپنی تقریبا تین چوتھائی مصنوعات امریکہ کو فروخت کرتا ہے اور ایک آٹو مینوفیکچرنگ مرکز اور دھاتوں کا ایک بڑا سپلائر ہے جس کی وجہ سے امریکی محصولات خاص طور پر ان شعبوں کے لیے نقصان دہ ہیں. صدرٹرمپ کے خط میں کہا گیا ہے کہ 35 فیصد محصولات ان شعبوں سے متعلق محصولات سے الگ ہیں ٹرمپ نے کہا کہ جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ اگر کینیڈا یا آپ کے ملک کے اندر کمپنیاں امریکہ کے اندر مصنوعات بنانے یا تیار کرنے کا فیصلہ کرتی ہیں تو اس پر کوئی ٹیرف نہیں ہوگا انہوں نے محصولات کو امریکہ میں فینٹانل کے بہاﺅ کو روکنے میں کینیڈا کی ناکامی کے ساتھ ساتھ امریکی ڈیری فارمرز پر کینیڈا کے موجودہ محصولات اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی خسارے سے بھی منسلک کیا انہوں نے کہا کہ اگر کینیڈا فینٹانل کے بہاﺅ کو روکنے کے لیے میرے ساتھ کام کرتا ہے تو ہم شاید اس خط میں ایڈجسٹمنٹ پر غور کریں گے ٹرمپ نے کہا کہ یہ محصولات آپ کے ملک کے ساتھ ہمارے تعلقات پر منحصر ہیں صدر ٹرمپ اس سے قبل میکسیکو کے ساتھ کینیڈا پر بھی الزام عائد کر چکے ہیں کہ وہ بڑی تعداد میں لوگوں کو امریکہ آنے اور فینٹانل کی ترسیل کی اجازت دے رہا ہے.
مزید اہم خبریں
-
ڈپٹی اٹارنی جنرل کی اہلیہ کا موٹرسائیکل سوار خاتون پر تشدد، ویڈیو وائرل، وزیراعظم کا نوٹس، سلمان خورشید کو عہدے سے ہٹا دیا
-
نئے صوبوں سے متعلق ابھی تک کہیں پر بھی کوئی بات نہیں ہوئی
-
مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی پہلے بھی عوام کو دھوکہ دیتی رہیں آج پھرایک ہیں
-
اگرمذاکرات کیلئے قانونی کاروائی روکنا پی ٹی آئی کی شرط ہے تو پیش کریں
-
امریکا میں ویزا کریک ڈاؤن، پاکستانی طلبہ اور دیگر افراد غیر یقینی صورتحال کا شکار
-
میرا بھائی جیل میں، میرے بیٹے جیل میں، میرا بھانجا جیل میں ہے
-
ایران پر امریکی بمباری کا تخمینہ، امریکی جنرل برطرف
-
سندھ حکومت سیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیر کے بعد سولر سسٹم نصب کرے گی
-
سوڈان خانہ جنگی: متحارب ملیشیاؤں میں تصادم، 83 شہری ہلاک
-
غزہ پر اسرائیلی حملوں میں تیزی کے لوگوں پر تباہ کن اثرات، اوچا
-
میانمار: روہنگیاؤں پر تشدد کرنے والوں کے محاسبے کا مطالبہ
-
کورکمانڈر کے یونیفارم کی توہین کرنے والے اب مظلومیت اور چار دیواری کا کارڈ کھیل رہے ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.