نو سالہ بچی سے بد فعلی کے ملزم کو14 سال قید اور10لاکھ روپے جرمانہ

جمعہ 11 جولائی 2025 15:19

نو سالہ بچی سے بد فعلی کے ملزم کو14 سال قید اور10لاکھ روپے جرمانہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2025ء) لاہور کی سیشن عدالت نے 9 سالہ بچی سے بد فعلی کے مقدمے میں نامزد ملزم نیک احمد کو 14 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل سیشن جج منصور احمد قریشی نے تھانہ فیکٹری ایریا پولیس کی طرف سے 2024 میں درج مقدمے کی سماعت کے بعد فیصلہ سنایا۔ پراسیکیوشن کے مطابق ملزم نے کمسن بچی کے ساتھ بد فعلی کی تھی۔ ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر شہلا چوہدری نے مقدمے میں گواہان پیش کئے جن کے بیانات کی روشنی میں عدالت نے سزا سنائی۔