لاہور ہائیکورٹ نے قصورگرین بیلٹ بحالی کی درخواست پر جوڈیشل واٹر کمیشن سے رپورٹ طلب کر لی

جمعہ 11 جولائی 2025 15:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے قصور میں فیروزپور روڈ کی گرین بیلٹ کی بحالی کے لئے دائر متفرق درخواست پر جوڈیشل واٹر کمیشن سے رپورٹ طلب کرلی۔

(جاری ہے)

جسٹس شاہد کریم نے جوڈیشل ایکٹوزم پینل کی درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت جوڈیشل واٹر کمیشن کے ممبر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ اگلے ہفتے وہ قصور کا دورہ کریں گے، جہاں گرین بیلٹ، واٹر ٹریٹمنٹ بحالی سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا جائے گا۔ عدالت نے مزید سماعت 28 جولائی تک ملتوی کر دی۔