ساہیوال ،ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اسٹاف ا و دیگر کے لیے زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت کاروائی ہو گی،ایم ایس

جمعہ 11 جولائی 2025 16:51

ساہیوال ،ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ڈاکٹرز،  پیرامیڈیکل اسٹاف ..
ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2025ء) ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال کے میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر یداللّٰہ ہسپتال میں صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے متحرک ہیں ۔ہسپتال میں روزانہ کی بنیاد پر مختلف اوقات میں صفائی ستھرائی کے لیے کلینگ سٹاف کو متحرک کر دیا گیا۔ ڈاکٹر یداللہ نے کہا کہ ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اسٹاف اور کلینگ سٹاف کے لیے زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت کاروائی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں علاجِ معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کرنا اور ہسپتال میں بہترین صفائی ستھرائی کے عمل کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے ڈاکٹرز،پیرا میڈیکل اسٹاف اور کلینگ سٹاف پر زور دیا کہ وہ اپنی ڈیوٹی خدمت خلق سمجھ کر ادا کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ٹیچنگ ہسپتال ساہیوال کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے کلینگ سٹاف کی حاضری اور کام کو روزانہ کی بنیاد خود چیک کر رہا ہوں۔

بعد ازاں انہوں نے پرنسپل ساہیوال میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد اختر کے ہمراہ او پی ڈی سرجیکل بلاک اور ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے مریضوں کے مسائل سنے اور انہیں فوری حل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے مریضوں کے رش کو کم کرنے اور انہیں انتظار سے بچانے کے لئے ایک الٹرا ساونڈ مشین او پی ڈی میں منتقل کرنے کی بھی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :