اللہ بخش آرٹ گیلری الحمراء میں ،ْمقابلہ مصوری کا انعقاد کیا گیا

جمعہ 11 جولائی 2025 17:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2025ء)اللہ بخش آرٹ گیلری الحمراء میں مقابلہ مصوری کا انعقاد کیا گیا۔بس برینڈنگ اور لوگو ڈائزین کے موضوع پر منعقدہ مقابلہ کا اہتمام سپیشل ایجوکیشن ڈیپارئمنٹ اور لاہور آرٹس کونسل الحمراء کی مشترکہ پیشکش تھی۔لوگو ڈائزین کے موضوع پر بشیر حیدر، فاحد الرحمان اور حلیمہ سعدیہ نے نمایاں پوزیشن حاصل کی جبکہ بس برینڈنگ کے موضوع پر عبد المہین ،مدینہ اور فاطمہ سرفہرست رہیں۔

(جاری ہے)

نامور آرٹسٹوں محمد عاطف خان،پروفیسر سمیرا جواد، سروش طارق نے مقابلہ مصوری میں شرکت کرنے والے آرٹسٹوں کے کام کا بغور جائزہ لیا اور نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں کے ناموں کا انتخاب کیا۔مقابلہ مصوری میں نہایت خوبصورت ماحول میں سجایا گیا، آرٹسٹوں نے اللہ بخش آرٹ گیلری ،ْبڑھ چڑھ کر اپنے فن کا مظاہرہ کیااور مقابلہ کو چار چاند لگائے۔چیئرمین الحمراء رضی احمد اور ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء توقیر حیدر کاظمی نے مقابلہ جیتنے والوں کو مبارکباد پیش کی۔مقابلہ مصوری میں 14اور اس سے زائد کے عمر کے 100سے زائد آرٹسٹوں نے شرکت کی۔مقابلہ مصوری کا تھیم بہت متاثر کن تھا جسے آرٹسٹوں نے بے حد پسند کیا۔

متعلقہ عنوان :