سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن عظمت محمود خان کا کارڈیک انسٹی ٹیوشننز کی ٹیچنگ فیکلٹی کا لیول 3 اور لیول4 کی پی جی ٹریننگ میں حصہ نہ لینے کا نوٹس

جمعہ 11 جولائی 2025 18:32

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2025ء) سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن عظمت محمود خان نے کارڈیک انسٹی ٹیوشننز کی ٹیچنگ فیکلٹی کی جانب سے لیول 3 اور لیول4 کیPG ٹریننگ میں حصہ نہ لینے کا نوٹس لے لیا۔ریکارڈ کے مطابق کارڈیک انسٹی ٹیوشننز کی67 فیصد ٹیچنگ فیکلٹی لیول3 اور لیول 4 کی PG ٹریننگ نہیں کروا رہی۔

اس حوالے سے محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی و صدر سی پی ایس پی پروفیسر خالدمسعودگوندل اور وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پروفیسر احسن وحید راٹھورنے شرکت کی۔اجلاس کے دوران کارڈیک انسٹی ٹیوشننز کی پروفیسر سے اسسٹنٹ پروفیسر تک ٹیچنگ فیکلٹی کو اپنی سپروائزری کی رجسٹریشن کیلئے فوری طورپر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزسے رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی۔ٹیچنگ فیکلٹی کی جانب سے لیول 3 اور لیول 4 کی PG ٹریننگ میں حصہ لینا ترقی کیلئے لازمی جزو قرار دیا گیا ہے۔