شہربھرمیں صفائی ستھرائی کا نظام بحال رکھنے میں بری طرح ناکام

جمعہ 11 جولائی 2025 18:37

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جولائی2025ء)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی صفائی ستھرائی مہم کو ناکام بنانے کیلئے تحصیل پتوکی انتظامیہ نے اپنا کردار ادا کردیا پتوکی شہر میں جگہ جگہ گندگی اور کوڑے کے ڈھیروں نے شہریوں کی زندگی اجیرن کرکے رکھ دی ۔

(جاری ہے)

شہر بھر میں گندہ سیوریج کا کھڑا پانی بھی شہریوں کی زندگیوں سے کھیلنے لگاپتوکی کہنہ روڈ، شاد مان کالونی ،پرانی منڈی،کاشف چوک، محلہ کینال پارک، میگہ روڈ، مین ملتان روڈ، ہلہ روڈ، سمیت شہر بھر کے دیگر علاقے گندی کے زد میں ہیں شہریوں نے اے سی پتوکی سعد بن خالد ،چیف آفیسر میونسل کمیٹی پتوکی غلام مرتضی ،سیاک کمپنی (ایل ڈبلیو ایم سی)کے مینجر ہمایوں اور ایل ڈبلیو ایم سی پتوکی مانیٹرنگ ٹیم کو متعدد بار اگاہ کیا مگر کسی بھی آفیسر نے شہریوں کی ایک نہ سنی شہریوں نوید بھٹی ،اکمل علی کمبوہ،علی رضا سمیت دیگر شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف ،چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان سے مطالبہ کیا ہے کہ اے سی پتوکی سعد بن خالد ،چیف آفیسر میونسل کمیٹی پتوکی غلام مرتضی ،سیاک کمپنی (ایل ڈبلیو ایم سی)کے مینجر ہمایوں اور ایل ڈبلیو ایم سی پتوکی مانیٹرنگ ٹیم سمیت دیگر پتوکی یں عرصہ دراز سے تعینات ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کیا جائے اور پتوکی میں قابل اسسٹنٹ کمشنر اور چیف آفیسر سمیت دیگر کو تعینات کیا جائے ۔