وزیرتعلیم آزاد جموں و کشمیر دیوان علی خان چغتائی کا ہٹیاں بالا کے کلاؤڈ برسٹ سے متاثرہ علاقہ گوہر آباد کا دورہ

جمعہ 11 جولائی 2025 20:27

چناری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جولائی2025ء)وزیر تعلیم آزاد جموں و کشمیر دیوان علی خان چغتائی کا چیف انجینئرشاہرات ندیم مغل، ناظم شاہرات کاشف گردیزی،مہتمم شاہرات ذیشان ممتاز،ایس ڈی او راجہ مسرور کے ہمراہ ہٹیاں بالا کے کلاؤڈ برسٹ سے متاثرہ علاقہ گوہر آباد کا دورہ ،اس موقعہ پر متعلقہ افسران نے وزیر تعلیم کو متاثرہ گھروں،سڑکوں، پلوں اور دیگر انفراسٹرکچر کی موجودہ صورتحال اور آئندہ منصوبہ بندی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

وزیر تعلیم دیوان علی خان چغتائی نے موقعہ پر موجود فیلڈ اسٹاف، محکمہ شاہرات کی جانب سے فوری بحالی کے کاموں پر اطمینان کا اظہار کیا اور تمام افسران و عملے کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ متاثرہ علاقوں کی جلد از جلد بحالی کے لیے حکومت تمام وسائل بروئے کار لائے گی تاکہ عوام کو درپیش مشکلات کا فوری ازالہ کیا جا سکے بعد ازاں انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو بھی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام متاثرین کو ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ وقتی لوگوں کی مشکلات میں کمی آئی۔۔۔۔۔

متعلقہ عنوان :