مون سون بارشوں سے اپر شاریاں اعوان محلہ کے دو غریب محنت کش افراد کے رہائشی گھر جزوی طور پر تباہ ہو گئے

جمعہ 11 جولائی 2025 20:27

چناری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جولائی2025ء)مون سون بارشوں سے اپر شاریاں اعوان محلہ کے دو غریب محنت کش افراد کے رہائشی گھر جزوی طور پر تباہ ہو گئے، مکینوں کے کچے مکانات رہائش اختیار کرنے کے قابل نہ رہے مرد و زن معصوم بچے مکانات کی حالت زار دیکھ کر خوفناک طوفانی بارشوں میں راتیں جاگ کر گزارنے پر مجبور ہو گئے،تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم ویلی کی یونین کونسل گوہر آباد میں اپر شاریاں کے رہائشی امجد خان ولد بدر زمان اعوان درگھٹی اور محمد سعید ولد غلام حسین اعوان ٹیمپرا کے مون سون بارشوں سے مختلف مقامات پر دو رہائشی مکانات کی دیواریں سرک گئیں جس کیوجہ سے مکانات رہائش کے قابل نہیں رہے محکمہ موسمیات نے مون سون بارشوں کی مزید پیشن گوئی کی ہے،جس کے باعث ان مکانات میں رہائش اختیار کرنے کی صورت میں جانی نقصان کا خطرہ ہے، غریب محنت کشوں نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم غریبوں کے گھر ضلعی انتظامیہ جہلم ویلی اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی نظروں سے اوجھل ہیں مہنگائی کے اس دور میں جہاں بال بچوں کا پیٹ پالنا مشکل ہے وہاں ہم گرتے مکانات کی تعمیر کیسے کریں گے ہم متعلقہ حکومتی اداروں کی امداد کے منتظر ہیں ہمارے مکانات آفات سماوی کی زد میں آچکے ہیں ہم ضلعی انتظامیہ جہلم ویلی اور حکام بالا سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ فی الفور ہمارے گرتے مکانات کو مزید گرنے سے محفوظ بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :