مخصوص نشستوں پر حلف روکنے کی درخواست سماعت کے بغیر ملتوی

جمعہ 11 جولائی 2025 22:36

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جولائی2025ء)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد اسحاق نے مخصوص نشستوں پر حلف لینے سے روکنے کے لیے دائر درخواست پر کارروائی وکیل کے پیش نہ ہونے کی وجہ سے بغیر سماعت کے ملتوی کر دی۔درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق مقررہ وقت پر عدالت میں پیش نہ ہو سکے، جس کے باعث عدالت نے سماعت کے بغیر ہی کیس کو ملتوی کر دیا۔

(جاری ہے)

مذکورہ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ مخصوص نشستوں پر حلف لینے کے عمل پر اعتراض ہے اور اس سے متعلقہ قانونی نکات پر نظر ثانی کی ضرورت ہے۔ درخواست میں یہ بھی بتایا گیا کہ الیکشن ایکٹ میں حالیہ ترمیم کو لاہور ہائیکورٹ میں پہلے ہی چیلنج کیا جا چکا ہے، لہٰذا جب تک عدالت اس پر فیصلہ نہیں دیتی، مخصوص نشستوں پر حلف روکنے کا حکم دیا جائے۔