فیصل آباد پولیس نے موٹر سائیکلز چور گینگ کے03 ملزمان کو گرفتار کر لیا

جمعہ 11 جولائی 2025 20:20

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2025ء) فیصل آباد پولیس نے موٹر سائیکلز چور گینگ کے03 ملزمان گرفتار کر لیے۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد پولیس نے موٹر سائیکلز چور گینگ کے 03 ملزمان گینگ کے سرغنہ کاشف علی کو اسکے ساتھیوں محمد نادر اور ناصر سمیت گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ترجمان نے بتایا کہ سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت ایس پی لائل پور ٹاؤن کی سربراہی میں ایس ایچ او سول لائن بابر وزیر خان نے محمد بلال اے ایس آئی کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکلز گینگ کے03ملزمان کو گرفتار کیا۔

گرفتار گینگ سے 23 مقدمات ٹریس آئوٹ کئے گئے۔گرفتار موٹر سائیکل گینگ کے قبضہ سے17 موٹر سائیکلیں، 02 موبائل فونز، نقدی کل مالیت 14لاکھ 60 ہزار روپے برآمد کرلیے گئے۔ ملزمان کے خلاف دستیاب کریمنل ریکارڈ کے تحت قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔