ژوب ،بسوں سے اتار کرقتل ہونیوالے نو افراد کی میتوں کوشناخت کے بعد آبائی علاقوں میں پہنچا دیا گیا، مقتولین کی تدفین بھی کردی گئی

جمعہ 11 جولائی 2025 20:45

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2025ء)بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے میں بسوں سے اتار کرقتل ہونے والے نو افراد کی میتوں کوشناخت کے بعد آبائی علاقوں میں پہنچا دیا گیا، مقتولین کی تدفین بھی کردی گئی ۔

(جاری ہے)

کمشنر لورالائی کے مطابق ژوب کے علاقے سر اڈاکئی میں دہشت گردوں نے حملے میں بسوں سے شنا خت کے بعد اتار کر قتل کئے جانے والے نو افراد کی کو شناخت کے بعد پنجاب روانہ کردیا گیا قتل کئے جانے والوں نے دو سگے بھائی بھی شامل تھے ان افراد کی میتوں کو لودھراں،دنیا پور،گجر ا ت، گوجرانوالہ،ڈیرہ غازی خان،اٹک،روانہ کردیا گیاہے ۔

میتیں آبائی علاقوں میں پہنچنے پر کہرام مچھ گیا ہر طرف سوگ اور افسردگی کا عالم رہا ، بعدازاں تمام افراد کی تدفین آبائی علاقوں میں کردی گئی اس موقع پر شہریوں کی بڑی تعد اد نے نماز جنازہ اور تدفین میں شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :