uنماز جمعہ اجتماعات: صوبائی دارلحکومت میں سکیورٹی ہائی الرٹ

} شہر بھر کی تمام 5059 مساجدکے اطراف پلان کے مطابق سکیورٹی تعینات

جمعہ 11 جولائی 2025 21:45

؁لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جولائی2025ء) صوبائی دارالحکومت میںجمعتہ المبارک کے موقع پر سکیورٹی ہائی الرٹ رہی۔ ڈی آئی جی آپریشنزفیصل کامران کی ہدایت پر شہر بھر کی تمام 5059 مساجد کو پلان کے مطابق سکیورٹی فراہم کی گئی۔ ڈویژنل ایس پیز،سرکل افسران اور ایس ایچ اوز فیلڈ میں موجود رہے۔ شہریوں کی سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے حساس مقامات پر سنائپرز تعینات کئے گئے۔

شہر کے داخلی وخارجی راستوں سمیت اہم شاہراؤں پر سکیورٹی مزیدبڑھادی گئی۔

(جاری ہے)

فیصل کامران نے سپروائزری افسران کو نمازِ جمعہ کی سکیورٹی فیلڈ میں جا کر خود چیک کرنے اور سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات جوانوں کو مکمل الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ شہریوں کے ساتھ نماز ادا کرنے احساس تحفظ کی فضا قائم کرنا ہے۔ موٹر سائیکل وگاڑیوں کو عبادت گاہوں سے مناسب فاصلہ پر پارک کیا جائے۔ ڈولفن سکواڈ، پی آریو اور پٹرولنگ یونٹس مساجد کے اطراف گشت جاری رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ شہری مشکوک افراد اور حرکات پر نظر رکھیںاور کسی بھی قسم خطرہ بھانپیں تو فورا 15 پر اطلاع دیں۔