بھارتی حاملہ خواتین کی مودی حکومت سے انوکھی فرمائش

مدھیہ پردیش کی تمام 29 سیٹیں آپ کو دلا دی گئیں، اب ایک سڑک مل سکتی ہی ویڈیووائرل

ہفتہ 12 جولائی 2025 15:35

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2025ء)بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں حاملہ خواتین نے سڑک بنوانے کے لیے سوشل میڈیا کا سہارا لے لیا۔مدھیہ پردیش کے ضلع سدھی کے گاں کھدی میں سڑک نہ ہونے کے باعث حاملہ خواتین کو کیچڑ اور ناہموار راستوں سے کندھوں پر اٹھا کر اسپتال لے جانا پڑتا ہے، حکام کی بے حسی اس درد کو مزید بڑھا دیتی ہے۔

سوشل میڈیا انفلوئنسر لیلا ساہو نے گا ئوں میں سڑک نہ ہونے کا معاملہ اٹھا دیا، جس نے سیاستدانوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

(جاری ہے)

لیلا ساہو نے ایک ویڈیو جاری کی جس میں انہوں نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور دیگر رہنمائوں سے سوال کیا کہ مدھیہ پردیش کی تمام 29 سیٹیں آپ کو دلا دی گئیں، کیا اب ہمیں ایک سڑک مل سکتی ہی خاتون کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مقامی انتظامیہ جن میں ضلع کے کلکٹر اور پارلیمنٹ کے رکن شامل ہیں انہوں نے ان خاتون کو یقین دہانی کروائی کہ سڑک کی تعمیر جلد شروع ہو گی، مگر ایک سال گزرنے کے باوجود بھی نہ تو سڑک بنی، نہ ہی ترقی کی کوئی جھلک دکھائی دی، جبکہ خواتین کی ڈیلیوری کی تاریخ بھی قریب آ گئی۔